بچوں میں گردے کی بندش (PUJ Obstruction) – ایک حقیقی کہانی اور کامیاب علاج

چند ماہ پہلے میرے پاس ایک پانچ سالہ بچے کا کیس آیا جسے پیدائشی Pelvi-Ureteric Junction (PUJ) Obstruction تھا۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں گردے کے اندر جمع ہونے والا پیشاب صحیح طریقے سے خارج نہیں ہو پاتا کیونکہ گردے اور Ureter کے سنگم پر رکاوٹ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے گردے کا نظام پھول جاتا ہے، جسے Hydronephrosis کہا جاتا ہے۔ یہ بچہ پہلے لاہور کے ایک معروف اسپتال میں آپریشن کے لیے گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہاں DJ Stent نہیں ڈالا جا سکا۔ نتیجتاً، آپریشن ناکام رہا، اور بچے کو بغیر کسی مناسب حل کے گھر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد اس کے گردے کی خرابی بڑھتی گئی، اور وہ گردے فیل ہونے کے قریب تھا۔ جب یہ بچہ Ammar Medical Complex میں میرے پاس آیا تو میں نے فوری طور پر اس کی سنگینی کو محسوس کیا اور والدین کو فوری سرجری کا مشورہ دیا۔ والدین تھوڑے پریشان تھے کیونکہ ان کے پاس پہلے کیے گئے MAG-3 Scan کی رپورٹ تھی، جس میں گردے کا 40% فنکشن دکھایا گیا تھا۔ میں نے انہیں سمجھایا کہ یہ تکنیکی غلطی ہو سکتی ہے اور Gamma Camera کی Limitations کی وجہ سے فنکشن زیادہ نظر آ سکتا ہے۔ تاہم، کسی اور کے مشورے پ...