Posts

Showing posts from April 2, 2024

عورتوں میں مثانے کی انفیکشن مردوں سےنسبتاً زیادہ ہوتی ہے

Image
  کچھ عورتوں اور بچیوں میں مثانے کی دیواروں میں ایک خاص نوعیت کی چپچپاہٹ ہونے کی وجہ سے انفیکشن بار  بار ہوتی ہے ۔ اسے ٹھیک کرنے کے لئے لائف سٹائل میں مستقل تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے ، بجائے اس کے کہ ہر مرتبہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے کورس کروائے جائیں ، گو کہ کچھ مریضوں کو پھر بھی اس کی ناگزیر ضرورت پڑتی ہے ۔۔۔  پانی نسبتاً زیادہ پیئں ، وزن کم کرنے کی جدوجھد ایمانداری سے جاری رکھیں ۔ کاربوہائیڈریٹس یعنی  نشاستہ اپنی خوراک میں کچھ کم کر دیں ، مزید  برآں ہمبستری سے پہلے اور بعد میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔۔۔  کسی تشویشناک صورتحال میں مشاورت اور معائنے کے لئے کلینک پہ تشریف لے آئیں ۔