پرہیز علاج سے بہتر ہے

*Target your routine. Every struggle is a step forward if you have the courage to keep going.* سبزیاں، دالیں، جو کا دلیہ، چھلکا اسپغول، دہی، لسی اور پانی وافِر مقدار میں استعمال کریں۔ مرغی، مچھلی، گوشت اور انڈے حسبِ ذائقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ بکرے یا گائے کا گوشت اس کے علاوہ (یاد رکھنے کے لیئے) ، *کوئی بھی چیز جو پیس کر آٹے کی شکل میں بنتی ہے، اس کا استعمال محدود کرنا چاہیے ۔* اس میں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہیں جو گندم، چاول اور جو جیسے اناج سے حاصل ہوتے ہیں۔ اسی طرح میدہ اور بیسن، جو آٹے سے تیار ہوتے ہیں، اور بیکری کی چیزیں جیسے بسکٹ، برگر اور بن بھی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ان کا استعمال محدود مقدار میں کیا جائے۔ ایک اور اہم کام یہ ہے کہ آپ ایک ڈائری بنائیں اور اس میں اپنی کھانے کی عادات، حاجت کے اوقات اور (میرے فیلڈ سے متعلقہ) تکلیف دہ علامات لکھیں۔ یہ معلومات روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ پر خود کو بھیجیں تاکہ یہ صحیح تاریخوں اور اوقات کی سٹیمپ کے ساتھ محفوظ رہیں۔ اس کے علاوہ، اپنے بلڈ پریشر کو ہر صبح اور شام مقررہ وقت پر چیک کریں اور اس کا ریکا...