گردے فیل ہونے میں فیسچولا بنوانے سے پہلے کی ورزش
آدھے لیٹر پانی کی بوتل کے وزن کو استعمال کرتے ہوئے بائیں بازو کی ورزش یعنی *"بائیسیپ کرل"* کروائیں۔ اس کو 30 سے 50 دفعہ دھرائیں۔ جب بچہ تھک جائے یا بازو میں درد محسوس کرے تو پانی کی بوتل میں سے کچھ پانی گرا کے بوتل کا وزن کم کر لیں اور دوبارہ اسی طرح ورزش شروع کروائیں۔ پھر تھک جانے کی صورت میں بوتل میں سے پانی گرا کر اسے مزید ہلکا کر لیں اور اسی وزن پہ بازو کی ورزش بدستور جاری رکھیں تاوقتیکہ بازو بالکل تھک جائے۔ اس طرح یہ ورزش تقریباً 30 منٹ سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گی۔ اس پورے عمل کو دن میں کم از کم تین مرتبہ کروانے کی کوشش کریں۔ اور ہر پندرہ دن کے بعد یورالوجسٹ یا کارڈیوواسکولر سرجن کو بازو چیک کروائیں۔ بازو کی وریدوں اور شریانوں کے صحیح ھونے کی صورت میں ہی آپریشن ممکن ہو سکے گا۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرے کلینک میں رابطہ کریں Info.NaseemJaved@gmail.com More Information