Posts

Showing posts from December 1, 2023

الفا بلاکر ، اور ، سی ۔ آئی ۔ سی

Image
  پیشاب کی نالی نکلوانے کے بعد پیشاب نہ کر سکنے کی صورت میں ، یا پیشاب کی دھار باریک ہونے کی صورت میں ، یا الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مطابق مثانہ پوری طرح سے خالی نہ ہو سکنے کی صورت میں ، خود سے پیشاب کی نالی لگا کر مثانہ خالی کرنے کا طریقہ سیکھنا از حد ضروری ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ سیکھنے کے بعد دن میں کئی مرتبہ مثانہ خالی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے دورانیے اور تعداد کا تعین خراب گردے / خراب مثانے کی ضرورت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یہ عمل کئی حالات میں عمر بھر جاری رکھنا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ہم ایک دوائی جو الفا بلاکر کی کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے، وہ بھی استعمال کرواتے ہیں تاکہ جب کبھی بچہ ازخود پیشاب کرے تو اس کے مثانے کا پریشر (وائڈنگ پریشر) گردے کو نقصان پہنچانے کی حد تک زیادہ نہ ہو۔  اور ایک دوائی جو اینٹی کولینرجِک گروپ سے تعلق رکھتی ہے وہ بھی استعمال کرواتے ہیں تاکہ آرام کی حالت میں مثانہ سکون میں رہے اور گردے بچے رہیں ۔ تاہم ان دونوں گروپوں کی ادویات کو اکھٹی دیتے وقت ایک مخصوص تناسب کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے جسکا تعین وقتاً فوقتاً آپ کا معالج پیڈیاٹرک یورول...