Posts

Showing posts from February 18, 2024

زخم کی صفائی کا طریقہ

Image
زخم کی صفائی کا طریقہ:   نوٹ فرما لیں   پہلے زخم پہ پایوڈین لگائیں  (شروع شروع میں چند مرتبہ) پھر پانچ منٹ انتظار کریں ہاتھ اور کپڑے اچھی طرح دھلے ہوئے اور صاف ہونے چاہئیں پھر نارمل سیلائن کی ڈرپ کے کنکشن والے حصے میں ایک  باریک سوراخ کر کے پانی کی دھار سے زخم کی دھلائی کریں۔  اس دوران اگر زخم کے نیچے یا سائڈ پر سوزش محسوس ہو تو اس میں ممکنہ ریشہ یا گندہ جما ہوا مواد / خون موجود ہو سکتا ہے ۔ اسے سائیڈوں سے دبا کے نکال دیں تقریباً ایسے ہی جسے چہرے سے اکثر کیل مہاسوں کو نکالا جاتا ہے ۔ مگر زیادہ درد یا شش وپنج میں مبتلا ہونے کی صورت میں رک جائیں ۔ مجھ سے رابطے میں رہیں یا میرے پاس تشریف لے آئیں ۔  اگر کسے وجہ سے نارمل سیلائن کی ڈرپ نہ مل سکے تو نیم گرم پانی میں نمک اور ڈیٹول ڈال کے اس میں زخم کو پانچ سات منٹ ڈوبا رہنے دیں یا وہ پانی 20 سی سی کی سرنج میں بار بار لیکر دھار کے پریشر سے زخم کی دھلائی کرتے رہیں۔  ڈیٹول سے بعض اوقات الرجی ہو سکتی ہے اس کا ایک بہتر متبادل اگر دستیاب ہو سکے تو بہت اچھی بات ہے ۔ پوٹاشیم پرمنگنیٹ ، عرف عام میں لال دوائی یا **پنکی** جو کسی پنسار کی دکان سے با آسان

عضو تناسل کے آپریشن کے بعد

Image
 ع ضو تناسل کے آپریشن کے بعد زخم کے نشان کو  مدھم کرنے کیلئے اور جلد میں لچک پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے سے مساج کریں ۔ سفید پیٹرولیم جیلی یا ناریل کا تیل یا اس کا مناسب مکسچر بنائیں ۔ اس میں ڈاکٹر کی ہدایات کی مطابق **سٹیرائڈ** یا **ہارمون** مکس کریں (مریض کی ضرورت کے مطابق اس تناسب کا تعین کیا جائے گا) ۔ پھر عضو تناسل کو اس طرح سٹریچ کریں (کھینچ ڈالیں) کہ کھینچ کا احساس تو ہو لیکن درد زیادہ نہ ہو۔ پھر دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کے ناخن کی بیک سے سٹیرائڈز مکسچر کا جلد کے اوپر مساج کریں (درمیانہ پریشر رکھتے ہوئے مساج کریں) ۔ مساج کرنے کی سمت ایک ہی ہونی چاہیے ، آگے پیچھے یا دائیں بائیں نہیں ، (یعنی **ٹو اینڈ فرو** نہیں ہونی چاہیے) ۔ یہ تفصیلات میں نے خصوصی طور پر **ہائپو سپیڈیا** اور **ایپی سپیڈیا** یا دیگر گردہ مثانہ کے ان مریضوں کے لیے لکھی ہے جن  کا میں آپریشن کر چکا ہوں ۔  کوئی ضروری انفارمیشن پوچھنے کے لیے Info.NaseemJaved@gmail.com