الفا بلاکر ، اور ، سی ۔ آئی ۔ سی
پیشاب کی نالی نکلوانے کے بعد پیشاب نہ کر سکنے کی صورت میں ، یا پیشاب کی دھار باریک ہونے کی صورت میں ، یا الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مطابق مثانہ پوری طرح سے خالی نہ ہو سکنے کی صورت میں ، خود سے پیشاب کی نالی لگا کر مثانہ خالی کرنے کا طریقہ سیکھنا از حد ضروری ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ سیکھنے کے بعد دن میں کئی مرتبہ مثانہ خالی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے دورانیے اور تعداد کا تعین خراب گردے / خراب مثانے کی ضرورت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یہ عمل کئی حالات میں عمر بھر جاری رکھنا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ہم ایک دوائی جو الفا بلاکر کی کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہے، وہ بھی استعمال کرواتے ہیں تاکہ جب کبھی بچہ ازخود پیشاب کرے تو اس کے مثانے کا پریشر (وائڈنگ پریشر) گردے کو نقصان پہنچانے کی حد تک زیادہ نہ ہو۔
اور ایک دوائی جو اینٹی کولینرجِک گروپ سے تعلق رکھتی ہے وہ بھی استعمال کرواتے ہیں تاکہ آرام کی حالت میں مثانہ سکون میں رہے اور گردے بچے رہیں ۔ تاہم ان دونوں گروپوں کی ادویات کو اکھٹی دیتے وقت ایک مخصوص تناسب کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے جسکا تعین وقتاً فوقتاً آپ کا معالج پیڈیاٹرک یورولوجسٹ ہی کرے گا۔
Clean intermittent catheterization (CIC) is a method of bladder emptying for children who need long-term catheterization due to bladder diseases. It involves inserting a small, flexible plastic tube through the urethra to empty the bladder. CIC is similar to how the bladder normally works.
CIC is used for children who need ongoing treatment for: Dysfunctional voiding, Neurogenic bladder conditions, Spinal cord injury, and Exstrophy–epispadias complex.
CIC should be done regularly as prescribed, and the child's care team can help create a schedule. Letting the bladder fill and empty completely throughout the day can help the child maintain a healthy urinary tract system.
CIC can be emotionally difficult for families when it's first introduced, but some things that can help include: Allowing children to handle equipment, Holding the catheter, Cleaning themselves, and Assisting in placing the catheter.
Introduction
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس
پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ،
صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائینگے ، وہ بڑے مریض جنکا جنرل علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔
بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔
رمضان المبارک میں کلینک (عمّار میڈیکل کمپلیکس) کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔
Comments
Post a Comment