گردے فیل ہونے میں فیسچولا بنوانے سے پہلے کی ورزش
آدھے لیٹر پانی کی بوتل کے وزن کو استعمال کرتے ہوئے بائیں بازو کی ورزش یعنی *"بائیسیپ کرل"* کروائیں۔ اس کو 30 سے 50 دفعہ دھرائیں۔ جب بچہ تھک جائے یا بازو میں درد محسوس کرے تو پانی کی بوتل میں سے کچھ پانی گرا کے بوتل کا وزن کم کر لیں اور دوبارہ اسی طرح ورزش شروع کروائیں۔ پھر تھک جانے کی صورت میں بوتل میں سے پانی گرا کر اسے مزید ہلکا کر لیں اور اسی وزن پہ بازو کی ورزش بدستور جاری رکھیں تاوقتیکہ بازو بالکل تھک جائے۔ اس طرح یہ ورزش تقریباً 30 منٹ سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گی۔ اس پورے عمل کو دن میں کم از کم تین مرتبہ کروانے کی کوشش کریں۔ اور ہر پندرہ دن کے بعد یورالوجسٹ یا کارڈیوواسکولر سرجن کو بازو چیک کروائیں۔ بازو کی وریدوں اور شریانوں کے صحیح ھونے کی صورت میں ہی آپریشن ممکن ہو سکے گا۔
مزید انفارمیشن کے لیے میرے کلینک میں رابطہ کریں
Info.NaseemJaved@gmail.com
Introduction
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس
پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ،
صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائیںنگے ، بڑے مریض جنکا علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔
بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔
رمضان المبارک میں کلینک کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔
Comments
Post a Comment