عورتوں میں مثانے کی انفیکشن مردوں سےنسبتاً زیادہ ہوتی ہے

 


کچھ عورتوں اور بچیوں میں مثانے کی دیواروں میں ایک خاص نوعیت کی چپچپاہٹ ہونے کی وجہ سے انفیکشن بار  بار ہوتی ہے ۔ اسے ٹھیک کرنے کے لئے لائف سٹائل میں مستقل تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے ، بجائے اس کے کہ ہر مرتبہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے کورس کروائے جائیں ، گو کہ کچھ مریضوں کو پھر بھی اس کی ناگزیر ضرورت پڑتی ہے ۔۔۔

 پانی نسبتاً زیادہ پیئں ، وزن کم کرنے کی جدوجھد ایمانداری سے جاری رکھیں ۔ کاربوہائیڈریٹس یعنی  نشاستہ اپنی خوراک میں کچھ کم کر دیں ، مزید  برآں ہمبستری سے پہلے اور بعد میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔۔۔

 کسی تشویشناک صورتحال میں مشاورت اور معائنے کے لئے کلینک پہ تشریف لے آئیں ۔

Clinic Location

Women get UTIs up to 30 times more often than men do. Also, as many as 4 in 10 women who get a UTI will get at least one more within six months. Women get UTIs more often because a woman's urethra (the tube from the bladder to where the urine comes out of the body) is shorter than a man's.

Share your thoughts: Info.NaseemJaved@gmail.com


Introduction 

یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔


ڈاکٹر محمد نسیم جاوید

ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس

پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ، 


صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائیںنگے ، وہ بڑے مریض جنکا جنرل علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔

بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔


رمضان المبارک میں کلینک کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

زخم کی صفائی کا طریقہ

واٹس ایپ پہ بات چیت