پرہیز علاج سے بہتر ہے

 *Target your routine. Every struggle is a step forward if you have the courage to keep going.*


سبزیاں، دالیں، جو کا دلیہ، چھلکا اسپغول، دہی، لسی اور پانی وافِر مقدار میں استعمال کریں۔ مرغی، مچھلی، گوشت اور انڈے حسبِ ذائقہ استعمال کر سکتے ہیں۔


بکرے یا گائے کا گوشت اس کے علاوہ (یاد رکھنے کے لیئے) ، *کوئی بھی چیز جو پیس کر آٹے کی شکل میں بنتی ہے، اس کا استعمال محدود کرنا چاہیے۔* اس میں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہیں جو گندم، چاول اور جو جیسے اناج سے حاصل ہوتے ہیں۔ اسی طرح میدہ اور بیسن، جو آٹے سے تیار ہوتے ہیں، اور بیکری کی چیزیں جیسے بسکٹ، برگر اور بن بھی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ان کا استعمال محدود مقدار میں کیا جائے۔


ایک اور اہم کام یہ ہے کہ آپ ایک ڈائری بنائیں اور اس میں اپنی کھانے کی عادات، حاجت کے اوقات اور (میرے فیلڈ سے متعلقہ) تکلیف دہ علامات لکھیں۔ یہ معلومات روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ پر خود کو بھیجیں تاکہ یہ صحیح تاریخوں اور اوقات کی سٹیمپ کے ساتھ محفوظ رہیں۔


اس کے علاوہ، اپنے بلڈ پریشر کو ہر صبح اور شام مقررہ وقت پر چیک کریں اور اس کا ریکارڈ رکھیں۔ آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو کھانے سے پہلے اور کھانے کے دو گھنٹے بعد چیک کرنا چاہیے۔ اگر آپ دن میں دو وقت کھانا کھاتے ہیں تو چار بار اور اگر تین وقت کھاتے ہیں تو چھ بار شوگر چیک کریں۔ روزانہ دو میل نرم جوتے پہن کر سیر کریں۔


اگر میں آپ سے پیشاب کی ڈائری (Voiding Diary) بنانے کے لیے کہوں تو اس میں ہر بار پیشاب کرنے کا وقت، مقدار اور اس کے ساتھ آنے والی کوئی بھی علامات اور ایک گھنٹے میں پیشاب کے بار بار آنے کی تعداد کو نوٹ کریں اور لازمی طور پر لکھیں۔ یہ معلومات آپ کی حالت کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے ضروری ہیں۔


صبح کے وقت کی عضوِ تناسل میں قدرتی تناؤ میں کمی یا کوئی اور بھی تکلیف دہ علامات ہو تو اسکا ریکارڈ رکھیں *انہیں میری دی گئی پرچی کے مطابق جدول کی شکل میں لکھیں۔* یہ تفصیلات روزانہ واٹس ایپ پر مجھے بھیجیں۔ اگر آپ کی رپورٹ صاف اور اچھی طرح لکھی ہوئی ہوگی تو میں اسے فوراً دیکھ کر آپ کی دوائیوں میں ضروری تبدیلیاں کر دوں گا۔ لیکن اگر معلومات غیر واضح ہوں یا وائس میسجز کی شکل میں ہوں جو سمجھنا مشکل ہو، تو میری مصروفیت کے باعث ممکن ہے کہ میں بروقت جواب نہ دے سکوں۔

*Clinics:*

Ammar Medical Complex - Main Gulberg 

(042) 35754916, 7, 8 , 9

https://maps.app.goo.gl/Q5coh2xJ892YZ7A68

*Dr. Muhammad Naseem Javed, Pediatric Urologist at Ammar*

Clinic Timings: *7pm to 9pm Mon to Sat* (please ring at Landline phone number before coming)

&

Farooq Hospital - DHA Avenue Mall

(042) 35729756

https://g.co/kgs/yw71pgp

*Dr. Muhammad Naseem Javed, Pediatric Urologist at Farooq*

Clinic Timing: 5pm to 6pm Wednesday and Friday *Rs4000/- per visit*


*رمضان المبارک میں بعد از نماز ظہر تا نماز عصر*

Comments

Popular posts from this blog

بچوں کی نشوونما اور صحت کے لیے والدین کی رہنمائی

زخم کی صفائی کا طریقہ