زخم کی صفائی کا طریقہ: نوٹ فرما لیں
پہلے زخم پہ پایوڈین لگائیں (شروع شروع میں چند مرتبہ)
پھر پانچ منٹ انتظار کریں
ہاتھ اور کپڑے اچھی طرح دھلے ہوئے اور صاف ہونے چاہئیں
پھر نارمل سیلائن کی ڈرپ کے کنکشن والے حصے میں ایک باریک سوراخ کر کے پانی کی دھار سے زخم کی دھلائی کریں۔
اس دوران اگر زخم کے نیچے یا سائڈ پر سوزش محسوس ہو تو اس میں ممکنہ ریشہ یا گندہ جما ہوا مواد / خون موجود ہو سکتا ہے ۔ اسے سائیڈوں سے دبا کے نکال دیں تقریباً ایسے ہی جسے چہرے سے اکثر کیل مہاسوں کو نکالا جاتا ہے ۔ مگر زیادہ درد یا شش وپنج میں مبتلا ہونے کی صورت میں رک جائیں ۔ مجھ سے رابطے میں رہیں یا میرے پاس تشریف لے آئیں ۔
اگر کسے وجہ سے نارمل سیلائن کی ڈرپ نہ مل سکے تو نیم گرم پانی میں نمک اور ڈیٹول ڈال کے اس میں زخم کو پانچ سات منٹ ڈوبا رہنے دیں یا وہ پانی 20 سی سی کی سرنج میں بار بار لیکر دھار کے پریشر سے زخم کی دھلائی کرتے رہیں۔
ڈیٹول سے بعض اوقات الرجی ہو سکتی ہے اس کا ایک بہتر متبادل اگر دستیاب ہو سکے تو بہت اچھی بات ہے ۔ پوٹاشیم پرمنگنیٹ ، عرف عام میں لال دوائی یا **پنکی** جو کسی پنسار کی دکان سے با آسانی دستیاب ہو سکتی ہے ، اس کی ایک چٹکی ایک بالٹی پانی میں ڈالیں کہ پانی ہلکا گلابی مائل ہو جائے ۔ پھر اس پانی کو نہانے ، یا طہارت ، یا زخم دھونے کے لئے استعمال کریں ۔ (آنکھوں کو بچا کر)
خشک کرنے کے بعد سفید پیٹرولیم جیلی ، یا حسب ہدایت اینٹی بائیوٹک آئنٹمنٹ (جیسے پالیفیکس ، فیوسیڈن یا فلوگوسڈ وغیرہ لیپ کریں اور سرجیکل گاز پٹی اس پہ رکھ دیں تاکہ آئنٹمنٹ کی چکناہٹ دوسرے کپڑوں کے ساتھ رگڑ کھا کے فوری اتر نہ جائے)
پھر بھی کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو میسج کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔ میسج بالکل متعلقہ اور نہایت مختصر ہونا چاہیے ورنہ میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے جواب نہیں دے سکوں گا ۔ بہتر یہی ہے کہ کسی لوکل ڈسپنسر یا نرس کو یہ میسج پڑھوا کے ساری بات سمجھ لیں اور اس پر بھی کنفیوژن کی صورت میں مجھ سے رابطہ فرمائیں ۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
Info.NaseemJaved@gmail.com
Introduction
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس
پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ،
صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائینگے ، وہ بڑے مریض جنکا جنرل علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔
بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔
رمضان المبارک میں کلینک کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔
Comments
Post a Comment