عضو تناسل کے آپریشن کے بعد زخم کے نشان کو مدھم کرنے کیلئے اور جلد میں لچک پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقے سے مساج کریں ۔ سفید پیٹرولیم جیلی یا ناریل کا تیل یا اس کا مناسب مکسچر بنائیں ۔ اس میں ڈاکٹر کی ہدایات کی مطابق **سٹیرائڈ** یا **ہارمون** مکس کریں (مریض کی ضرورت کے مطابق اس تناسب کا تعین کیا جائے گا) ۔ پھر عضو تناسل کو اس طرح سٹریچ کریں (کھینچ ڈالیں) کہ کھینچ کا احساس تو ہو لیکن درد زیادہ نہ ہو۔ پھر دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کے ناخن کی بیک سے سٹیرائڈز مکسچر کا جلد کے اوپر مساج کریں (درمیانہ پریشر رکھتے ہوئے مساج کریں) ۔ مساج کرنے کی سمت ایک ہی ہونی چاہیے ، آگے پیچھے یا دائیں بائیں نہیں ، (یعنی **ٹو اینڈ فرو** نہیں ہونی چاہیے) ۔ یہ تفصیلات میں نے خصوصی طور پر **ہائپو سپیڈیا** اور **ایپی سپیڈیا** یا دیگر گردہ مثانہ کے ان مریضوں کے لیے لکھی ہے جن کا میں آپریشن کر چکا ہوں ۔
کوئی ضروری انفارمیشن پوچھنے کے لیے
Info.NaseemJaved@gmail.com
Introduction
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس
پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ،
صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائینگے ، وہ بڑے مریض جنکا جنرل علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔
بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔
رمضان المبارک میں کلینک کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔
Comments
Post a Comment