واٹس ایپ پہ بات چیت
کسی بدمزگی سے بچنے کے لیئے اس بات کو نوٹ فرما لیں اول تو میرے لیے واٹس ایپ پہ کنسلٹیشن دینا نہایت مشکل کام ہے ۔ دوئم ، میں فون کال پہ بھی لمبی بات نہیں کر سکتا ۔ صرف ایسے مریض جنہیں میں نے پہلے دیکھا ہو پھر خود اس بات کی اجازت دی ہو کہ مجھ سے واٹس ایپ پہ اپنی رپورٹس شئیر کر لیں یا مجھ سے مریض کے نسخے کے حوالے سے کوئی مخصوص وضاحت طلب کر لیں ، وہ مریض یا مریض کے لواحقین ، واٹس ایپ میسج پہ میرا آخری نُسخہ / ہِسٹری سلِپ وغیرہ لازمی شئیر کریں ۔ اس کے بغیر میرے لیئے کوئی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ میں نے کس مسئلے کے بارے میں سوچ کے دوا لکھی تھی یا ٹیسٹ تجویز کیا تھا ۔ تاہم اس کے باوجود بھی میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ میں آپ کا میسج پڑھ پاؤں گا یا اس کا جواب مختصراً دے سکوں گا ۔ ایسی صورتحال میں آپ مجھے کال کر کے اپنے میسج کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور جواب نہ ملنے کی صورت میں مجھے ایک آدھ مرتبہ میسج پڑھنے دیکھنے ، یا سننے کی یاد دھانی کروا سکتے ہیں ۔ بات بالکل مختصر اور جامع کریں ۔ واٹس ایپ پہ آپ کی پروفائل پکچر قابل شناخت ہونی چاہیے تاکہ آپ کو پہچاننے کی کوشش میں میرا وقت ضائع نہ ہو ۔ اگر مجھے کسی بات کی سمجھ نہیں آئے گی ، تو آپ کو دوبارہ کلینک پہ چیک-اپ** کے لئے تشریف لانا ہو گا اور ہر وزٹ کی باقاعدہ فیس بھی ادا کرنی ہو گی ۔ چاہیے رپورٹس ہی چیک کرانے کی نیت کیوں نہ ہو ۔ اگر آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتے تو براہ کرم کسی دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشریف لے جائیں ، بحث و مباحثہ کر کے اپنا اور ہمارا قیمتی وقت ضائع نہ کیجئے ۔ بصورت دیگر آپ کو جواب نہیں دیا جائے گا ۔ آپ کے تعاون کا شکریہ
Introduction
یورولوجسٹ وہ ماہر ڈاکٹر (سرجن) ہوتے ہیں جو پیشاب کی نالی کے مسائل اور بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ ، یورولوجی سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری کی تشخیص کرتے ہیں ، اس کی تصدیق کرتے ہیں اور پھر اس حالت یا بیماری کو دور کرنے کے لئے اس کا علاج کرتے ہیں۔ یورولوجسٹ کو گردے ، پیشاب کا مثانہ ، مادہ منویہ سے متعلقہ غدود ، پیشاب کی نالی اور مردانہ تولیدی نظام اور ان اعضاء کو کو متاثر کرنے والے مسائل کا علاج کرنے کی اور سرجری/ جراحی کرنے کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر بننے کے بعد اس کی ٹریننگ اور بین الاقوامی نوعیت کے امتحانات کا دورانیہ پانچ سے دس برس تک ہوتا ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بننے کے لئے اس کے باوجود اسکے بعد بھی مزید دو سے چار سال کی ٹریننگ / امتحانات میں کامیابی درکار ھوتی ھے۔ پیڈیاٹرک یورالوجسٹ بچوں کے گردہ مثانہ کے تمام پیدائشی نقائص کا ایسا جدید آپریشن کرتے ھیں جن سے سائنسی تحقیق کے مطابق عمر یا معیار زندگی میں بہتری آ سکتی ہو۔ اور ان تمام مراحل میں والدین کو تمام تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رکھتے ہیں۔ مزید انفارمیشن کے لیے میرا پرسنل بلاگ وزٹ کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر محمد نسیم جاوید
ایف ۔ سی ۔ پی ۔ ایس
پیڈیاٹرک ، اینڈ جیری یاٹرک ، اینڈوسکوپک ، لیپروسکوپک ، ری کنسٹرکشن یورالوجسٹ ،
صرف متعلقہ بیماریوں کے مریض ہی دیکھے جائینگے ، وہ بڑے مریض جنکا جنرل علاج دیگر قریبی ڈاکٹروں کے پاس ممکن ہے وہ رابطے کر کے براہ مہربانی وقت ضائع نہ کریں ۔
بچوں میں پیدائش سے پہلے الٹراساؤنڈ اسکین میں گردے مثانے پہ سوجن ہونا ، پیدائش کے بعد پیشاب کی تکالیف ، رکاوٹ ، عضو تناسل کے جملہ نقائص ، المختصر ناف سے نیچے کے تمام پیدائشی مسائل ، یا گردوں کا فیل ہونا ، یا اس طرح کی ملتی جلتی علامات کا محسوس ہونا ، ایک خطرناک جان لیوا صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ اگر بات لوکل ڈاکٹروں کی سمجھ میں نہ آئے تو رابطہ کر کے میرے لاہور کلینک پہ فوری تشریف لے آئیں ۔ 8 جیل روڈ ، مین گلبرگ لاہور ۔
رمضان المبارک میں کلینک کے اوقات شام تین سے پانچ بجے تک ، ماہ رمضان کے علاوہ ، ٹائم بدستور رات سات سے نو بجے ، سوموار سے ہفتے تک رہے گا ۔
Ammar Medical Complex
ReplyDelete(042) 35754916, 7, 8
https://maps.app.goo.gl/Q5coh2xJ892YZ7A68
**Mon to Sat** 7pm to 9pm
((In Holy month of Ramadan: 3pm to 5pm))
What a non sense...
DeleteI read one of your posts "As a pediatric uro surgeon, my commitment to serious surgical engagements may lead to variations in waiting times. I value your feedback and will consider ways to enhance our processes. If you remain dissatisfied, feel free to explore alternative options."
Dr. Naseem, such an indifferent and discourteous attitude will not attract clients. Mark my words and make no mistake about it...