Hypospadias Repair
ہائیپوسپیڈیاس کی ایک قسم کا اپریشن جس تکنیک سے کیا جاتا ہے اسے میگ۔پائی کہتے ہیں۔ میگ۔پائی آپریشن کی تصوری وضاحت اکثر اوقات نئے پیڈیاٹرک یورولوجسٹ کے لئے کنفیوژن کا باعث ہوتی ہے۔ انہیں یہی آپریشن بار بار کر کے دکھانا، سمجھانا اور یاد کروانا پڑتا ہے ورنہ انہں اس سرجیکل مہارت میں کماحقہ عبور حاصل نہیں ہوتا۔ اس تصویری وضاحت میں بظاہر تکنیک کو کسی دوسرے نام سے منسوب کیا گیا ہے مگر سرجیکل انجینئرنگ کے لحاظ سے یہ میگ۔پائی کی تکنیک سے مختلف نہیں۔ مجھے اس ڈایاگرام کی مدد سے دوران آپریشن اپنے سٹوڈنٹس کو یہ بات سمجھانے میں بہت مزہ آیا اور انہیں بھی آسانی سے سمجھ آ گئی۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب سرجن ڈاکٹروں کو مریضوں کی سرجری کے بہتر اور نئے طریقے ایجاد کرنے کی عقل، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین