Cognitive emotional inconsistency

والدین، معاشرہ، اور شناختی زخم — ایک ماہر اطفال یورولوجسٹ کی فکری صدا بطور پیڈیاٹرک یورولوجسٹ ، میں روزانہ ان بچوں کا سامنا کرتا ہوں جو صرف جسمانی مسائل نہیں بلکہ جسمانی و جنسی شناخت سے متعلق گہری نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ان بچوں میں بعض کو body dysmorphia لاحق ہوتی ہے: یعنی اپنے جسم کی ظاہری ساخت سے شدید غیر اطمینانی اور شرمندگی — خواہ وہ جسمانی طور پر نارمل ہوں بھی۔ کچھ بچے penile dysmorphia میں مبتلا ہوتے ہیں: یعنی عضوِ تناسل کی جسامت یا ساخت کے بارے میں غیر حقیقی یا بڑھا چڑھا کر سوچنا، جو ان کی خود اعتمادی، معاشرتی تعلقات، اور مستقبل کی ازدواجی زندگی کو گہرائی سے متاثر کرتا ہے۔ ہم سرجری کرتے ہیں، لیکن زخم صرف جسم پر نہیں ہوتے میں بطور معالج ان بچوں کی جسمانی درستگی کے لیے اپنی پوری مہارت صرف کرتا ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ: جتنا گہرا زخم چاقو سے نہیں لگتا — اتنا گہرا زخم ماں باپ کے بے رحم الفاظ، سماجی تضحیک، یا بار بار کی جذباتی تردید سے لگتا ہے۔ Cognitive-Emotional Inconsistency — ایک تباہ کن رویہ ہمارے معاشرے میں والدین اور سینئر افراد کا ایک عمومی طرزِ عمل...