زخم کی صفائی کا طریقہ
زخم کی صفائی کا طریقہ: نوٹ فرما لیں پہلے زخم پہ پایوڈین لگائیں (شروع شروع میں چند مرتبہ) پھر پانچ منٹ انتظار کریں ہاتھ اور کپڑے اچھی طرح دھلے ہوئے اور صاف ہونے چاہئیں پھر نارمل سیلائن کی ڈرپ کے کنکشن والے حصے میں ایک باریک سوراخ کر کے پانی کی دھار سے زخم کی دھلائی کریں۔ اس دوران اگر زخم کے نیچے یا سائڈ پر سوزش محسوس ہو تو اس میں ممکنہ ریشہ یا گندہ جما ہوا مواد / خون موجود ہو سکتا ہے ۔ اسے سائیڈوں سے دبا کے نکال دیں تقریباً ایسے ہی جسے چہرے سے اکثر کیل مہاسوں کو نکالا جاتا ہے ۔ مگر زیادہ درد یا شش وپنج میں مبتلا ہونے کی صورت میں رک جائیں ۔ مجھ سے رابطے میں رہیں یا میرے پاس تشریف لے آئیں ۔ اگر کسے وجہ سے نارمل سیلائن کی ڈرپ نہ مل سکے تو نیم گرم پانی میں نمک اور ڈیٹول ڈال کے اس میں زخم کو پانچ سات منٹ ڈوبا رہنے دیں یا وہ پانی 20 سی سی کی سرنج میں بار بار لیکر دھار کے پریشر سے زخم کی دھلائی کرتے رہیں۔ ڈیٹول سے بعض اوقات الرجی ہو سکتی ہے اس کا ایک بہتر متبادل اگر دستیاب ہو سکے تو بہت اچھی بات ہے ۔ پوٹاشیم پرمنگنیٹ ، عرف عام میں لال دوائی یا **پنکی** جو کسی پنسار کی دکان سے با آسان