نکاح کے بعد ازدواجی مسائل: کیا یہ مردانہ کمزوری ہے یا بانجھ پن۔۔۔۔

سوال: میرے بھائی کی شادی کو چار ماہ ہو چکے ہیں لیکن اب تک مؤثر مباشرت نہیں ہو سکی۔ نہ تو ان کا کوئی سابقہ جنسی تجربہ ہے اور نہ ہی وہ زیادہ مشت زنی کرتے رہے۔ اس وقت وہ جنسی کمزوری اور جلد انزال کی شکایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا semen analysis ٹیسٹ کروانا چاہیے؟ اور دوسرا یہ کہ کیا آپ ابھی بھی قصور میں کلینک کرتے ہیں یا صرف لاہور میں دستیاب ہیں؟ :جواب محترم بھائی، سب سے پہلے تو آپ کے اعتماد کا بہت شکریہ۔ پہلی بات: میں اب مستقل طور پر قصور میں کلینک نہیں کرتا۔ اب میری مکمل پریکٹس صرف لاہور میں ہے۔ :میں درج ذیل دو کلینکس پر دستیاب ہوں عمار میڈیکل کمپلیکس، جیل روڈ لاہور فاروق ہسپتال، ڈی ایچ اے لاہور ان کلینکس کے اوقات کار آپ کی درخواست پر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری بات: جنسی کمزوری (مردانہ کمزوری) اور جلد انزال بانجھ پن کے مسائل (infertility) سے بالکل مختلف مسائل ہیں۔ Erectile Dysfunction اور Premature Ejaculation کا علاج جسمانی اور ذہنی عوامل کو مدِنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ جبکہ semen analysis صرف ان مریضوں ...