عورتوں میں مثانے کی انفیکشن مردوں سےنسبتاً زیادہ ہوتی ہے
کچھ عورتوں اور بچیوں میں مثانے کی دیواروں میں ایک خاص نوعیت کی چپچپاہٹ ہونے کی وجہ سے انفیکشن بار بار ہوتی ہے ۔ اسے ٹھیک کرنے کے لئے لائف سٹائل میں مستقل تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے ، بجائے اس کے کہ ہر مرتبہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے کورس کروائے جائیں ، گو کہ کچھ مریضوں کو پھر بھی اس کی ناگزیر ضرورت پڑتی ہے ۔۔۔ پانی نسبتاً زیادہ پیئں ، وزن کم کرنے کی جدوجھد ایمانداری سے جاری رکھیں ۔ کاربوہائیڈریٹس یعنی نشاستہ اپنی خوراک میں کچھ کم کر دیں ، مزید برآں ہمبستری سے پہلے اور بعد میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔۔۔ کسی تشویشناک صورتحال میں مشاورت اور معائنے کے لئے کلینک پہ تشریف لے آئیں ۔